کراچی(نیوز رپورٹر) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے گھوٹکی کے قریب ڈہرکی ٹرین حادثہ کے نتیجے میں 60افراد کے جاں بحق اور 150سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے گھوٹکی ٹرین حادثے کی ذمے داری قبول کرکے اچھی مثال قائم کی ہے تاہم گھوٹکی ٹرین حادثے میں جاںبحق اور زخمی ہونے والوں کے لئے لواحقین و متاثرین کومعاوضہ بھی دیا جانا چاہئے تاکہ ٹرین حادثہ کے متاثرین کے زخموں کے بھرنے میں کچھ آسانی پیدا ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے المدنی قرآن اکیڈمی میں مولانا عبدالماجد فاروقی، مفتی عبدالغفور اشرفی، مفتی محمد عدنان مدنی و دیگر سے ملاقات کے دوران کیا۔