کراچی (نیوزرپورٹر)رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق اکیڈمک کونسل میں دوایسوسی ایٹ پروفیسر ز اور چار اسسٹنٹ پروفیسرز/ لیکچررز کی نشستوں پر انتخابات 23 جون 2021 ء کو ہوں گے۔ ان نشستوں پر پولنگ بروز بدھ23جون2021 ء کوجامعہ کراچی کے کلیہ فنون و سماجی علوم کی سماعت گاہ میں صبح 9:30 تا 1:00 بجے دوپہرہوگی۔ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی14 جون2021 ء تک رجسٹرار آفس میٹنگ سیکشن فرسٹ فلور پر جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لئے 18 جون2021ء تک رجوع کیا جاسکتا ہے۔امیدواروں کی حتمی فہرست 18 جون2021 ء کوسہہ پہر 3:00 بجے جاری کی جائے گی۔واضح رہے کہ ووٹر لسٹ پر اعتراضات 10جون2021 ء کو دوپہر ایک بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ اسٹڈی لیو یافارن سروس لیو اور ڈیپوٹیشن پر جانے والے اساتذہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے آیا کہ وہ کراچی شہر میں ہی موجود کیوں نہ ہوں۔
جامعہ کراچی‘ اکیڈمک کونسل میں ایسوسی ایٹ، اسسٹنٹ پروفیسرزاور لیکچررز کی نشستوں کے انتخابات 23 جون کو ہوں گے
Jun 09, 2021