کراچی (نیوزرپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ حسان صابر نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے قیام میں رکاوٹ ڈالنے پر تمام صوبائی حکومتوں کے خلاف آرٹیکل 6 کا اطلاق کیا جائے۔ ایم این ایز اور ایم پی ایز کا کام اسمبلی میں جاکر قانون سازی کرنا ہے نا کہ گلیاں اور سڑکیں بنانا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی اور صوبہ سندھ لاوارث نہیں پی ایس پی سب سے آگے کھڑی ہے۔ ہم اس شہر کے لوگوں کے ساتھ سڑکوں ہے نکلنے کیلئے تیار ہیں سیاست کیلئے خدمت کا جذبہ ضروری ہے جو صرف مصطفی کمال کے پاس ہے۔جو جو آئین میں لکھا ہے پی ایس پی وہ تمام حقوق چھین کر لے گی۔ پاک سر زمین پارٹی نے مقامی حکومت کے نظام کے تسلسل کے لئے آئینی ترمیم کا مطالبہ کرتی ہے، پورے ملک میں لوکل گورنمنٹ سسٹم نافذ ہونا چاہئے، ہم سندھ حکومت کو وارننگ دیتے ہیں کہ اس معاملے میں فوری ایکشن لیں اور بلدیاتی معاملات فوری بہتر کریں ورنہ عوامی ردعمل کیلے تیار رہیں۔دریں اثنا پی ایس پی رہنماں نے ڈہرکی ٹرین حادثے کے متاثرین سے ہمدردی اور لواحقین سے تعزیت بھی کی۔اس موقع پر وائس چیئرمین حفیظ الدین نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کی بنیادی کوشش ہے کہ بلدیاتی حقوق عوام کے گھر کی دہلیز پر دیے جائے،ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے پی پی حکومت سنجیدہ ہوجائے اور بلدیاتی حکومت فعال کرے ورنہ پی ایس پی سراپا احتجاج ہوگی۔اس موقع پر پی ایس پی کی نائب صدر صوفیہ سعید اور دیگر مرکزی رہنما بھی موجود ہیں-
پی ایس پی کراچی کے تمام آئینی حقوق چھین کر لے گی‘ حسان صابر
Jun 09, 2021