گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تپتی دھوپ اور شدید گرمی میں سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی سبیل کا انتظام کیا گیا ۔چیف ٹریفک آفیسر میاں سہیل فاضل نے تفصیلا ت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تپتی دھوپ میں ٹھنڈا اور میٹھا پانی کسی نعمت سے کم نہیںہے اس لئے سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کی جانب سے شربت کی سبیل کا انتظام کیاہے جو کہ پورا ہفتہ شہر کے مختلف مقامات پر لگائی جا ئے گی۔سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ روڈز پر آنے والے تمام لوگ بشمول پیدل چلنے والوں،موٹر سائیکل سواروں، چنگ چی وکار ڈرائیوروں کو شربت پیش کیا گیاجس کا مقصد عوام الناس میں پولیس کا سافٹ امیج اجاگر کرنا، عوامی خدمت کے تحت ثواب و نیکی کمانا اور لوگوں کو سڑکوں پر سہولت فراہم کرنا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس کی ا س کوشش کو عوامی حلقوں نے خوب سراہا اور شربت کے انتظام کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔سی ٹی او نے اس موقع پر کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ عوام الناس کی خدمت میں پیش پیش ہے اور شدید گرمی کے موسم میں بھی ٹریفک بہائو کو برقرار رکھنے میں کوشاں ہے۔