میلسی(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں کی یکساں ترقی ہماری اولین ترجیح ہے دیہی علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کیلئے 22کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس سے تمام دیہاتوں اور قصبات میں یکساں بنیادوں پر تعمیر و ترقی کا عمل جاری ہے قصبہ کوٹ مظفر کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ فدہ ٹائون میں تحریک انصاف کے کارکنوں چوہدری بارش علی ہنجرا، نمبردار تاج محمد، محمد راشد، چوہدری ناصر علی، ارشد علی قادری، ذوالفقار، ریاض قادری پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد کی قیادت میاں محمد ایوب ارائیں اور میاں محمد شہزاد ارائیں نے کی وفد نے صوبائی وزیر کو قصبہ کوٹ مظفر کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قصبہ میں فوری طور پر سیوریج ، ٹف ٹائل ، مرکزی قبرستان کی چار دیواری ، گرلز ہائی سکول تک رسائی کیلئے ریلوے انڈر پاس اور گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں کلاسز کے اجراء کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے اس موقع پر صوبائی وزیر نے ملنے والے وفد کو بتایا کہ قصبہ کوٹ مظفر کے مسائل کے حل کیلئے تحصیل کونسل کو 1کروڑ 28لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی گئی ہے۔
شہری اور دیہی علاقوں کی یکساں ترقی ترجیح ہے: جہانزیب کھچی
Jun 09, 2021