مظفرگڑھ‘ میونسپل کارپوریشن میں فرضی کوٹیشنز‘ پٹرول کی جعلی رسیدیں 

مظفرگڑھ ( ڈسٹر کٹ رپور ٹر ) میونسپل کا رپور یشن مظفرگڑھ  میں کرپشن کا بازار گرم فرضی کو ٹیشنز اور تیل کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان عوام سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میونسپل کار پور یشن مظفرگڑھ میں کرپشن کا بازار گرم ہے افسران بے دردی سے محکمہ کو  لوٹ رہے ہیں جون کا مہینہ کلوز ننگ کا ہوتا ہے اور اکاونٹ میں کرو ڑ وں روپے موجود ہیں جسکی وجہ سے افسران نے ٹھیکید اروں سے مل ملا پ کر کے  فرضی کوٹیشن ورک شروع کر رکھا ہے اور لاکھوں روپے روزا نہ سرکاری خزانے سے نکلو ائے جا رہے ہیں اور دوسری طرف افسران تیل کی  فرضی پرچیاں سینکڑوں کی تعداد میں کاٹ کر پیٹرول پمپ پر جمع کروا کے  نقد رقم لینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے  میونسپل کار پو ریشن میں فرضی تیل کی پرچیاں کاٹنے کی تصاو یر نوائے وقت ٹیم حاصل کر لیں اس سلسلے میں جب چیف آفیسر سے موقف لیا تو انہوں نے اپنی بے بسی کا اظہار کیا انہوں نے بتایا مجھے ابھی ایک ہفتہ ہوا ہے میں نے اس سے تیل کا چارج لینا چاہا تو ا یڈ منسٹر یٹر نے مجھے ڈانٹ پلا دی اس لیے میرے پاس کوئی اختیارات نہیں جب ڈی سی مظفرگڑھ  سے رابطہ کیا تو انہو ں  نے کہا میں ان کی بے ایمانی کیسے روک سکتا ہوں چیف آفیسر با اختیار ہیں با وثوق زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کے تیل کی پرچی کا اختیار شہیر نامی  پرائیویٹ شخص   کے پاس ہے جو تصویر میں نظر آ رہا ہے جسکو تنخواہ محکمہ سے ادا نہیں ہو رہی بلکہ اسکو فرضی بلزسے ادا کی جا رہی ہے میونسپل کارپوریشن میں ہونے والی کر پشن کیخلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ھوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ساوتھ پنجاب الطاف بلوچ سے  مطالبہ کیا ذمہ دران ملازمین کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائیں

ای پیپر دی نیشن