جسقم کے مظاہرے میں ملک  دشمن نعرے‘ مقدمات درج

کوٹری‘ جام نواز علی(نامہ نگاران) قوم پرست رہنماصنعان قریشی کے گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر ملک دشمن نعرے لگانے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔کوٹری پولیس نے جسقم کے رہنماؤں سلام لاشاری۔نظیر بھلائی۔قاری وزیر۔مختیار چنہ۔امجد مستوئی۔خالق پہنور۔علی بخش کابورو سمیت25افراد پر سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر رہنماؤں علی بخش کابورو اورخالق پہنورسمیت7افراد کو گرفتار کرلیا جنہیں کوٹری کی مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں فاضل عدالت نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ جام نواز علی سے نامہ نگار کے مطابق  تحصیل جام نوازعلی کے نواحی علاقے نواں آبادشہرمیں جسقم کے کارکنوں سلیم پروانوں۔۔مرتضیٰ کھوسو‘سلطان مری‘اعجازعلی کھوسو‘ہدایت اللہ کھوسو اور دیگر نے نواں آبادمیں جسقم چیئرمین صنعان قریشی کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیااس موقع پر شرکانے سندھودیش کے نعرے لگائے  ۔

ای پیپر دی نیشن