ڈی سی کا دورہ کبیروالا، ترقیاتی منصوبوں ، ویکسی نیشن سنٹر کا معائنہ

Jun 09, 2021

خانیوال (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اچانک کبیروالا کا دورہ کرکے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار،کورونا ویکسینیشن سنٹر کا تفصیلی معائنہ کیا-انہوں نے تحصیل کونسل میں خدمت آپکی دہلیز پر مہم، سرکاری وصولیوں، کورونا ویکسینیشن بارے میٹنگ کی صدارت بھی کی-اس موقع پر اے سی کبیروالا خرم حمید،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شاہد رحمن،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عمارہ  بھی موجود تھیں-ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی محکموں کو  لیڈیز پارک کا  کام 10 جون، سپورٹس کمپلیکس منصوبہ 30 جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی-انہوں نے واضح کیا کہ منصوبہ جات میں ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا-انہوں نے بستی غریب آباد، حسین آباد میں اربن سوریج منصوبہ کے تحت ٹف ٹائلز کے کام کا بھی چیک کیا- انہوں نے میونسپل کمیٹی، تحصیل کونسل حکام کو خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے دوسرے مرحلہ کا کام تیز کرنے  کرنے کی بھی  ہدایت کی۔-قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے کورونا ویکسینیشن سنٹر رورل ہیلتھ سنٹر کا بھی اچانک معائنہ کیا-

مزیدخبریں