کینیڈین وزیراعظم کاانتہاپسندوں کودہشتگردقراردینے کافیصلہ،پاکستانی خاندان سے اظہارِ تعزیت

Jun 09, 2021 | 10:04

ویب ڈیسک

اونٹاریو: کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے انتہا پسندوں کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے مسلم خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں مسلم دشمن نوجوان نے مسلم خاندان کے 4 افراد پر گاڑی چڑھا کر شہید کردیا جس کے بعد اونٹاریو میں دہشت گرد حملے میں شہید پاکستانی خاندان سے عقیدت کا اظہار کیا گیا جس کی تقریب میں بے شمار افراد شریک ہوئے۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی تقریب میں شریک ہوئے اور شہید افراد کو پھولوں کا نذرانہ پیش کیا۔تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اسلاموفوبیا ایک حقیقت ہے جس کا ہم سامنا کر رہے ہیں۔
خطاب کے دوران وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم دائیں بازو کے انتہا پسندوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالیں گے۔کینیڈا میں دہشت گردی کے خطرات سے دوچار مسلم کمیونٹی کا تحفظ کریں گے۔ 
قبل ازیں کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک ہی مسلم خاندان کے 4 افراد کے اندوہناک قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ کیلئے ہر ہتھیار استعمال کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ میں اونٹاریو کے شہر لندن سے آنے والی خبر سن کر غمزدہ ہوں اور میرا پیغام گزشتہ روز نفرت کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین کے نام ہے کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کینیڈا میں اسلام دشمن دہشت گردی کے واقعے میں ایک ہی مسلمان خاندان کے 4 افراد کو گاڑی کے نیچے روند کر قتل کردیا گیا جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوا۔
کینیڈین پولیس نے 20 سالہ کینیڈین شہری کو 4 قتل اور 1 اقدامِ قتل کے الزام کے تحت گرفتار کر لیا جس نے 2 روز قبل ایک ہی مسلم خاندان کے 4 افراد کو سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت گاڑی کے نیچے روند کر قتل کردیا۔

مزیدخبریں