چار سو بیالیس فٹ لمبی سپریاٹ کی تیاریاں شروع

خوبصورت سینما، دو جمز، دو سوئمنگ پول اور ہیلی پیڈ، یہ ہے “سن رائز” نامی سپر یاٹ، جسے مراکش کی ایک کمپنی تیارکر رہی ہے۔

چار سو بیالیس فٹ لمبی لگژی یاٹ میں دنیا کی کئی آسائشیں موجود ہوں گی، کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس یاٹ کی تصاویر جاری ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  سپر یاٹ خوبصورت ایکسٹیریر کے ساتھ جاپانی انٹیریر سے بھی مزین ہو گی۔

لگثری یاٹ میں ایک وقت میں اٹھائس مہمانوں کو رکھا جا سکے گا، جبکہ سپر یاٹ پر مختلف کاموں کے لیے انچاس افراد پر مشتمل اسٹاف کی گنجائش بھی ہو گی۔

لگژی یاٹ کی ونڈوز ڈیزائن میں قدرتی روشنی کے گزر کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، لاونج ایریا میں ایک سینما کی سہولت بھی موجود ہو گی، اور مہمانوں کے لیے گیارہ کیبنز بنائے گئے ہیں۔ ہرکیبن میں دو افراد کی گنجائش ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یاٹ ہوا یا لہر کےخلاف مزاحمت کو کم کرنے کے لئے ایک منظم ڈیزائن کی بدولت 27 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے گی۔

ای پیپر دی نیشن