بھارت میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد3 لاکھ53 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے، ملک میں کورونا کے92 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ بدھ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید92596 افراد میں مہلک کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، بھارتی وزارت صحت کے مطابق اس دوران کورونا وائرس میں مبتلا2219 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 353557 ہوگئی۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد2 کروڑ 90 لاکھ 88 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت نئی دہلی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مزید92596 افراد میں کورونا وائرس کا شکارہوئے جبکہ2219 افراد مہلک وائرس سے دم توڑ گئے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد29088176 ہے جبکہ مزیداموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 353557 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں نئے یومیہ متاثرین کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے، ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد1238421 ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سےاموات کے اعتبار سے سب زیادہ متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر، تامل ناڈو، کرناٹک اوراتر پردیش شامل ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت اس وقت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کا شکار27496198 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔