سعودی عرب نے فرانس کے تین علاقوں سے گوشت اور انڈوں کی درآمد پر پابندی عاید کر دی

Jun 09, 2021 | 14:09

ویب ڈیسک

سعودی عرب میں فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے برڈ فلو کے پھیلا کے خطرے کے پیش نظر جمہوریہ فرانس کے تین علاقوں لینڈز،پیرینیز اٹلانٹک اور گیرس سے گوشت انڈے اوران کی مصنوعات کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ پابندی کا فیصلہ ان علاقوں میں انتہائی پیتھوجینک ایوی انفلوئنزا کے نئے پھیلنے کے اورعالمی ادارہ برائے تحفظ حیوانات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کیا ۔اتھارٹی نے مرغی کے گوشت ، انڈوں اور ان کی برڈ فلو کے خطرات سے محفوظ مصنوعات کوعارضی پابندی کے فیصلے سے مستثنی قرار دیا ہے ، بہ شرطیکہ وہ صحت کے تقاضوں اور معیارات پر پورا اتریں۔ اس حوالے سے فرانس کی جانب سے خصوصی سرٹیفکیٹ دینا ہوگا تاکہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ یہ مصنوعات صحت کے لیے مضر نہیں ہیں۔

مزیدخبریں