لاہور: پنجاب میں لازمی ویکسینیشن کے لیے پابندیوں سے متعلق تجاویز تیار کرلی گئیں۔

 وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی زیر صدارت کورونا سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں ویکسینیشن سے متعلق مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی شاپنگ مالز، ہوٹل میں داخلہ بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ویکسینیشن نہ کرانے والوں کا موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کورونا سے چھٹکارہ ویکسینیشن کے ذریعے ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق صوبے بھر میں ویکسینیشن کے ہدف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔یاسمین راشد نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے ہر ضلع کے لیے روزانہ ویکسینیشن کا ہدف مقرر کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن