وزیراعظم عمران خان نےاسلام آباد میں پہلے ون ونڈو احساس مرکز کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز اسلام آباد میں پہلے ون ونڈو احساس مرکز کا افتتاح کردیا. اس موقع پرغربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے عمران خان  کو ون ونڈو سنٹر اور احساس ون ونڈو منصوبے پر بریفنگ دی۔ منصوبے کے بارے میں بتایا کہ اس کا مقصد ایک چھت تلے احساس پروگرام کی تمام سہولیات اور خدمات تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ احساس ون ونڈو سنٹر ملک کے ہر ضلع میں قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ون ونڈو منصوبے کے چھ نکات ہیں۔ اس کا پہلا نکتہ احساس مرکز ہے ,دوسری اجزا میں ڈیجیٹل معلومات و خدمات پلیٹ فارم موبائل ایپ، بیک آفس Consolidated ڈیجیٹل انٹرفیس ڈیٹا بیس اور پروگرام سے استفادہ کرنے والوں سے متعلق یکساں اور مربوط پالیسی شامل ہے.وزیراعظم کو بتایا گیا کہ یہ پروگرام جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہوگا جس کے تحت قابل اور ضرورت مند طالب علموں کو سکالر شپس بھی دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ ہر ضلع میں احساس ون ونڈو سنٹر قائم کرنے کے وزیراعظم کے وعدے کو عملی جامہ پہنائیں گی۔ اس پروگرام کے تحت قلیل مدت میں رجسٹریشن اور ریکارڈ دستیاب ہوگا. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سینٹر کا قیام فلاحی ریاست کی طرف ایک قدم ہے ، اس پروگرام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت طالب علموں کو دی جانے والی سکالرشپس کو ایک ڈیٹا بیس پر لایا جائے۔ ، جب اعدادوشمار دستیاب ہوں گے تو اہداف کا تعین کرنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔وزیراعظم نے اس موقع پر ایک پودا بھی لگایا  ۔وزیراعظم نے اس موقع پر سینٹر میں موجود اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن