سانحہ ماڈل ٹائون کو 8سال مکمل ہونے پر احتجاج کیاجائیگا: خرم نواز گنڈا پور

Jun 09, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے تمام ضلعی تنظیمات کو مراسلہ لکھا ہے جس میں 17جون 2022 کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 8سال مکمل ہونے اور نا انصافی پر احتجاج کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔


تمام ضلعی تنظیمات ضلعی پریس کلب کے باہر 17جون کو احتجاج کریں گی۔خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عدالتی حکم پر بننے والی جے آئی ٹی کوکام کرنے دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 17جون 2014 ء کے دن پاکستان کی تاریخ کے ایک اندوہناک انسانی المیہ نے جنم لیا ۔

مزیدخبریں