لاہور(نامہ نگار) صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور حلقے کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔وہ گزشتہ روز سنٹرل سیکرٹریٹ میں چنیوٹ،ملتان،خانیوال،فیصل آباد اور دیگر اضلاع سے آنے والے کارکنوں اور سائلین سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر علی حیدر گیلانی نے بھی اپنی وزارت کے حوالے سے کارکنوں سے گفتگو کی اور ان کے مسائل سنے۔سنٹرل پنجاب آفس میں صوبہ بھر سے نے والے سائلین پہنچے ہوئے تھے۔سیدحسن مرتضی نے کہا کہ جدوجہد کرنے والے پارٹی کارکن ہمارا اصل اثاثہ ہیں۔
علی حیدر گیلانی نے کہا کہ کارکنوں کے ہماری وزارت کے دروازے کھلے ہیں۔عوام کو ریلیف فراہم کرنااتحادی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔