دنیا میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد  برین ٹیومر کاشکارہیں : پروفیسر خالد محمود 


لاہور ( نیوز رپورٹر) دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد برین ٹیومر کا شکار ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق برین ٹیومر کا شکار خواتین کی تعداد مردوں سے کہیں زیادہ ہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے ورلڈ برین ٹیومر ڈے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میڈیکل دنیا میں جدت آنے کے باعث نیورو سرجری کے شعبے میں انقلاب برپا ہوا اور پیچیدہ سے پیچیدہ آپریشن بھی با آسانی سر انجام دئیے جا رہے ہیں اور پی آئی این ایس میں بغیر سر کھولے دماغی رسولیوں کے آپریشن ممکن ہو گئے ہیں۔


 اور اب میڈیکل سائنس کی ایجادات سے مریضوں کی جانیں پچانے کے تناسب میں ماضی کے مقابلے میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن