لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا کہ ملکی معیشت کا کباڑہ کرنے والے آج معیشت پر لیکچر دے رہے ہیں۔اسد عمر،حماد اور شوکت ترین عمران خان کے ناکام ترین تجربے تھے۔چار وزراء خزانہ نے ملکر ملکی معیشت کو تباہ کیا۔آج پاکستانی قوم جو مہنگائی کا سامنا کررہی ہے وہ شوکت ترین کے آئی ایم ایف سے غلط معاہدے کا نتیجہ ہے۔