راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ رتہ امرال کو اختر علی نے بتایا کہ ڈھوک مٹکیال میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 35ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، تھانہ پیر ودہائی کو محمد علی نے بتایا کہ خیابان سر سید میں نامعلوم موٹرسائیکل سوا روں نے 2موبائل فون ، 700ریال اور 30ہزار روپے چھین لئے تھانہ وارث خان کو نشر مسیح نے بتایا کہ نامعلوم شخص موبائل فون لے کر غائب ہو گیا تھانہ بنی کو سجاد احمد نے بتایا کہ محلہ عید گاہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے 35ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا تھانہ نیوٹائون کو صدام اشرف نے بتایا کہ نیوکٹاریاں میں نامعلوم افراد نے موبائل فون اور 10ہزار روپے چھین لئے تھانہ رتہ امرال کو محمود اکرم نے بتایا کہ ڈ ھوک درزیاں میں نامعلوم چوروں نے موبائل فون مالیتی 21ہزار500روپے اور 40ہزار روپے چوری کرلئے تھانہ نیوٹائون کو وسیم سجاد نے بتایا کہ پنڈوڑہ میں نامعلوم افراد نے 1لاکھ10ہزار روپے چھین لئے تھانہ صادق آباد کو مصباح عامر نے بتایا کہ کری روڈ پرمجھ سے موبائل فون اور 5ہزار روپے، تبرک حسین نے بتایا کہ آفندی کالونی میں میری بیٹریاں اور پنکھے چوری کرلئے گئے تھانہ کینٹ کو محمد صدیق نے بتایا کہ مجھ سے 9ہزار روپے چھین لئے تھانہ صادق آباد کے علاقے رحمان آباد سے نصیر احمد کا موٹرسائیکل RIM-1360، تھانہ صادق آباد کے علاقے کری روڈ سے حسام الدین کا موٹر سائیکل یونائیٹڈ ، تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان سے آصف خان کو موٹر سائیکلRIW-5386، تھانہ کینٹ کے علاقے سے وسیم مسیح کا موٹر سائیکلRIN-9189، تھانہ کینٹ کے علاقے سے وسیم اکرم کا موٹر سائیکل RIL-1830،تھانہ نصیر آباد کے علاقے سے گلاب خان کا موٹرسائیکل AHR-423 یونین سٹار،تھانہ مورگاہ کے علاقے خواجہ کا ر پوریشن سے سرفراز خان کا ہنڈا125 موٹر سائیکل ABB-8751، تھانہ مورگاہ کے علاقے سے شیخ تیمور طارق کا موٹر سائیکل BCM-359، تھانہ دھمیال کے علاقے بنی سٹاپ سے یاسر محمود کا موٹر سائیکلRIN-8367، تھانہ روات کے علاقے بحریہ ٹائون سے عبدالقیوم کا موٹر سائیکلSGK-7962چوری ہو گئے۔