راولپنڈی(محبوب صابر سے)ماہرین صحت نے کہا ہے کہ شدید گرمی کے ان دنوںشہریوں با الخصوص بچوں اور بزرگوں کو بہت ہی احتیاط سے کام لینا ہو گا، گرم لو سے بچنا ہو گا، تازہ غذائیں استعما ل کرنا ہوں گی،مرغن اور تلی ہوئی اشیاء سے پر ہیز کیا جائے، پینے کے صاف پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، دن کے وقت تیز دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کریں اگر نکلنا ضروری ہو تو سر پر گیلا کپڑا استعمال کریں،احتیاط ہو گی تو موذی اور موسمی امراض سے بچا جا سکتا ہے، معتدل خوراک کا استعمال سمیت سبزیوں ، پھلوں کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے،سموسے، پکوڑوں اور تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز بہتر ہے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ماہرین صحت ڈاکٹر ہمایوں وڑائچ، ڈاکٹر معز اسلم، ڈاکٹر راسم زوریاض ، ڈاکٹر وسیم مگسی، ڈاکٹر کا شف، ڈاکٹر یاسر زیب، ڈاکٹر سہیل ، ڈاکٹر سجاد ، ڈاکٹر فخر سیال نے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ماہرین صحت نے کہا کہ آج کل بہت تیز گرمی کے دن ہیں روزانہ گرم ہوائیں چلتی ہیں جن سے بچنا بہت ضروری ہے اس دوران گرم لو لگنے کے خطرات ہو تے ہیں اور ہیٹ سٹروک ہو نے کا خطرہ رہتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ شہری بغیر کسی وجہ سے گھر سے نہ نکلیں، بچوں اور بزرگوں کو گرمی سے بچائیں ، جتنی زیادہ احتیاط کی جائے گی موسمی اور موذی امراض سے بچیں گے، ڈاکٹروں نے کہا کہ دن کے اوقات میں گھروں سے نکلیں تو گیلا کپڑا ستعمال کریں سر اور گردن کو ڈھانپ کر رکھیں تاکہ گرم ہوا سے بچا جا سکے، ماہرین صحت نے کہا کہ پینے کا پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ،باسی اور سٹاک کی گئی کھانے پینے کے اشیاء کو استعمال کرنے سے پر ہیز کریں۔
،تاکہ بیماریوں کا بوجھ کم ہو، اور ریونیو میں اضافہ ہو،جو ملک کی ترقی میں بہترین ذریعہ آمدن ثابت ہوگا۔
Jun 09, 2022