ذکررسولؐ ہمیشہ  بلند رہیگا، عبدالغنی نقشبندی،گستاخوں کو نشانِ عبرت بنایا جائے ، اکرم چشتی ،ناموس رسالتؐ کیلئے گردنیں کٹوائیں گے،املاک چشتی


اسلام آباد(خبر نگار) آٹھ رکنی مرکزی جلوس میلاد کمیٹی اسلام آباد کے زیر انتظام اسلام آباد کی مذہبی، سیاسی ، سماجی تاجر تنظیمات کا مشترکہ اجلاس آستانہ عالیہ نقشبندیہ عبیدیہ اسلام آباد میں پیر سید محمد علی واسطی چیئرمین آٹھ رکنی مرکزی جلوس میلاد کمیٹی اسلا م آباد کے زیر صدارت منعقد ہوا ۔ نمائندہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی سکالر صوبائی ناظم ِ جماعت اہلسنت پاکستان علامہ پیر عبید احمد عبید نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ عبیدیہ اسلا م آباد نے انڈیا میں حضور اکرم ؐ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر انڈین سفیر کو ملک بدر کر کے انڈیا کا سفارتخانہ بند کی جائے۔ پاکستانی سفیر کو اور سفارت خانے کے تمام عملہ کو دہلی سے واپس بلوایا جائے۔ انڈیا کے ساتھ ہر قسم کی سماجی ، تجارتی تعلقات ختم کیے جائیں، تنظیم علمائے اہلسنت اسلام آباد کے صدر مولانا ابوالفضل عبدالغنی نقشبندی نے کہا کہ توہین رسالت کرنے والے ، خاکے بنانے والے خاک میں مل جائیں گے لیکن میرے نبیؐ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا،مولانا 
محمد اکرم چشتی جنرل سیکرٹری مرکزی بزم عاشقانِ رسول ؐپاکستان نے کہا کہ بھارت میں رسول اللہؐ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو نشانِ عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کر سکے۔ مولانا املاک حسین چشتی مہروی جنرل سیکرٹری مرکزی بزم قطب شہید پاکستان نے کہا کہ ہم اپنی گردنیں کٹوا دیں گے لیکن رسول اللہؐ کی شان میں بے ادبی اور گستاخی قبول نہیں کریں گے۔ پیر سید محمد علی واسطی نے پورے پاکستان کے علماء سے درخواست کی ہے کہ نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں ناموسِ رسالت کے موضوع پر خطابات کریں نمازِ جمعہ میں انڈیا کے خلاف قراردادِ مذمت پاس کروائیں  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر سید محمد علی واسطی کی قیادت میں علماء و مشائخ ، طلباء اور تاجر تنظیمات کا ایک مشترکہ وفد انڈین سفارتخانے کے سامنے جا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گا ،پیر سید محمد علی واسطی نے پورا ماہ ملک بھر میں تحفظِ ناموسِ رسالت کے عنوان سے مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا۔ٹریڈر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک احمد خان ٹوانہ ، مولانا پیر محمد یوسف نقشبندی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن