کے الیکٹرک کانیا لوڈشید سنگ پلان

Jun 09, 2022


کراچی(کامرس رپورٹر) کے الیکٹرک نے شہر میں جاری بجلی کے شارٹ فال پر قابو پانے کے لیے اپنا نیا لوڈشیڈنگ کا پلان جاری کردیا۔ اس نئی پالیسی کے تحت مستثنیٰ علاقوں میں 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔موجودہ لوڈشیڈنگ کے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ "نیا منصوبہ ان علاقوں کو 1-2 گھنٹے کا ریلیف فراہم کرے گا جو اس وقت متاثر ہیں۔ نیا لوڈ شیڈ شیڈول کے ای کی ویب سائٹ، کے لائیو ایپ اور کے ای واٹس ایپ سیلف سروس پورٹل کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ کے ای کی 8119 سروس کے ساتھ رجسٹرڈ صارفین جو اس تبدیلی سے متاثر ہو سکتے ہیں انہیں بھی ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا جا رہا ہے۔کے الیکٹرک اس غیر معمولی صورتحال کی وجہ سے صارفین کو ہونے والی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہے اور حالات کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مزیدخبریں