کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جنونی دہشتگرد اور اسلام دشمن تنظیم ہے عالمی قوتیں پابندی عائد کریں،گستاخ رسول ملعونہ نوپور شرما کو گرفتار کرکے سزا دینے کی بجائے مسلمانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے،بھارت کو متنبہ کرتے ہیں آقا کریم ﷺ کی توہین کرنیوالوں کی زبانیں کاٹ دینگے،نو پور شرما کوبھارت کے قانون کے تحت سزا دیجائے وگرنہ عوام قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور ہونگے،پاکستان سنی تحریک کے تحت جمع المبارک کو آقا کریم ﷺ کی عزت وحرمت کے تحفظ کے یوم کے طور پر منایا جائیگا، بھارتی گستاخ ملعونہ کی مذمت اور گرفتاری ک کیلئے ملک بھر میں ریلیوں،سمینار،کانفرنسز اور مظاہرئے کئے جائینگے،ملک بھر کی مساجدوں میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں علما کرام گستاخ رسول ملعونہ نوپور شرماکے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرائینگے،بھارتیہ جنتا پارٹیتاریخ کا مطالعہ کرلے جس نے بھی آقا کریم ﷺکی شان میں گستاخی کی اس کا انجام عبرتناک ہی ہوا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر کراچی ڈویژن وڈسٹرکٹ کنوینرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد آفتاب قادری،محمد طیب قادری بھی موجود تھے،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت جنونی انتہاپسند ہندں کو شیلٹر فراہم کررہی ہے اور مسلمانوں کو گرفتار کیا جارہا جس کی مذمت کرتے ہیں،نفرت آمیز اسلام کے خلاف زہر اگلنے والوں کو تحفظ دینا ربھارتی ریاست کا وطیرہ بن گیا ہے،اسلام دشمن گھنانے عمل کے پیچھے بھارتی ریاست اور جنونی ہندں کا ہاتھ ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اورمسلم ممالک بھارت بھارتی سفیروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کریں،بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ ضروری ہے بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کیلئے عوام میں شعور اجاگر کریں،کارکنان بھارتی مصنوعات سے آگاہی کیلئے سوشل میڈیا پر عوام کو آگاہی دیں،بھارت کا ایک ہی علاج ہے وہ ہے الجہاد حکومت پاکستان بھارت کے خلاف جہاد کا اعلان کرئے عوال صف میں کھڑے ہونگے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی جنونی دہشتگرد‘ اسلام دشمن‘پابندی لگائی جائے ‘ ثروت اعجاز قادری
Jun 09, 2022