کراچی ( نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی مرکزی رہنماء و سابق سینیٹر سیمیں صدیقی سے پاکستان سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلمان نے ملاقات کی اور بھارت میں گستاخانہ الفاظ پر سیمیں صدیقی نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی جگہ بسنے والا
مسلمان کسی بھی طور اپنی ذات اپنی زندگی سے ہر صورت زیادہ محبت اور پیار، پیاری ہستی رسول اللہؐ سے محبت کرتا ہے ہر لمحے اپنی جان محبوب خدا پر قربان کرنے پر رہتا ہے ان کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی اور گستاخ کو معاف نہیں کرسکتا۔ نریندر مودی تم مسلمانوں کے دل مجروح کرنے والے واقعے پر ہندوستان میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں اور دنیا اسلام کے مسلمانوں سے فوری معافی مانگ کر ہندو انتہاء پسند اسلام دشمن ہندوؤں کے خلاف فوری اور سخت ترین کارروائی کرکے مسلمانوں کے غصے کو کم کریں۔ اْمت مسلمہ اور اسلامی ممالک ہندوؤں کی جانب سے اس تکلیف دہ صورتحال کے بعد بھی کیا بھارت کے ساتھ اپنی تجارتی کاروباری اور قرضوں کے سلسلے کو جاری رکھے گی؟ یا فوری طور پر تمام معاملات ختم کرکے بھارتی وزیر اعظم اور انکے انتہاء پسند چہلے اور BJP حکومت سے معافی کے مطالبے کے ساتھ آئندہ کسی بھی ایسے واقعے کے نہ ہونے کی اور بھارتی مسلمانوں پر ظلم کو فوری روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ صرف احتجاج سے کام نہ چلے گا بلکہ عرب ممالک کو چاہیے کہ وہ بھارتی افرادی قوت کو فوری طور پر بھارت واپس بھیج دے اور بھارتی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کرے۔
مسلمان حضورؐ کی محبت میں جیتے اور مرتے ہیں‘سیمیں صدیقی
Jun 09, 2022