ڈسپلے سینٹرز کا مقصدووٹوں کا اندراج اخراج اور درستگی ہے،سیدہ حمیرا معاذ


کراچی (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کیماڑی سیدہ حمیرا بنتِ معاذ نے کہاہے کہ ابتدائی انتخابی فہرستیں ڈسپلے سینٹرز میں عوام الناس کے معائنہ کے لئے 21 مئی 2022 سے آویزاں ہوچکی ہیں۔ اس ڈسپلے کا مقصد شہریوں کو یہ موقع فراہم کرنا ہے کہ وہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے انتخابی فہرستوں میں درج ووٹوں کی جانچ پڑتال کریں اور اگر ضرورت ہو تو اندراج، اخراج اور درستگی کروائیں۔یہ باتیں انہوں نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس مقصد کے لئے ضلع کیماڑی میں  76  ڈسپلے سینٹرز قائم کئے گئے ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام اہل علاقہ ،ووٹرز انتخابی فہرستوں میں اپنے نام کا اندراج، ٹرانسفر، اخراج یا قومی شناختی کارڈ کے کوائف کے مطابق درستگی کرواسکیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...