جذبہ جہاد ہوتو اسلام دشمنوں پر  قابو پایا جاسکتا ہے‘ ضمیر طاہری

Jun 09, 2022


لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) جماعت اصلاح المسلمین ضلع لاڑکانہ کے تحت سٹی کے تمام برانچز کے عہدیدراں کا تربیتی ورکشاپ روحانی مسجد لاڑکانہ میں منعقد ہوا، اس موقع پر ضلعی رہنما ضمیر الدین ملک طاہری، سینئر رہنما محمد بخش جونیجو طاہری، محمد صادق میمن و دیگر نے لیکچرز دیتے ہوئے کہا کہ ہم کو اسلام دشمن قوتیں سے جنگ لڑنا  ہے کسی ایٹمی پروگرام کی ضرورت نہیں بلکہ اپنے رہبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پرعمل و کردار سے زندہ کرنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ جن کا قائد بے لوث ہوں اور ان کا مقصد رضا الہی ہو ان کو اپنی منزل ملتی رہے گی،   اس موقع پر ضلعی رہنما خلیفہ برکت علی شیخ نے سپاس نامہ پیش کیا اور جنرل سیکریٹری محمد ریاض شیخ نے ضلع لاڑکانہ کی 5 ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور سٹی کے تمام جنرل سیکریٹریز نے اپنی اپنی برانچز کی کارکردگی رپورٹیں بھی پیش کیں جبکہ تربیتی ورکشاپ میں خلفاء  اور علماء کو پھولوں کے دستے پیش کیے گئے۔ نعت خوان محمد مشق طاہری، محمد سجاد دایو و دیگر نے نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کیا، آخرمیں عالم انسانیت اور ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

مزیدخبریں