ملتان‘ جوآنہ بنگلہ (سپیشل رپورٹر‘ نمائندہ نوائے وقت) حکومت نے عامآدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ سرائیکی خطے کے عوام مفلسی کے خوف سے خود کو زندگی کی قید سے رہا کرنے پر مجبور ہیں۔ غربت، مہنگائی، بیروزگاری، بد ترین لوڈشیڈنگ تجربہ کار حکومت کی کارکردگی ہے۔آئندہ انتخابات میں سرائیکی جماعتوں کے امیدوروں کو کامیاب بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیف کوآرڈی نیٹر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی شعبہ خواتین حانیہ خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔