کوٹ ادو( خبر نگار )اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود کی قیادت میں میونسپل کمیٹی سے ریلوے چوک تک پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی،ریلی میں میونسپل کمیٹی کے افسران چیف آفیسر نعیم الحسن صدیقی، ایم او ایف طہ حسین،انفورسٹمنٹ انسپکٹر عبدالرحمن بھٹہ سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔اسسٹنٹ کمشنرعامرمحمود نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
،انہوں نے کہاکہ ملک کی سلامتی کی ضامن ہماری افواج اور سکیورٹی ادارے ہیں، ہم اپنے پاک وطن عزیز کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔