شاہ جمال(نامہ نگار)پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی افواہ ،پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں، ایجنسی مالکان کی چاندی ہوگئی ، شاہ جمال و نواح میں بڑی تعداد میں عوام گاڑیوں کے ٹینک بھروانے کے لیے نکل آئے ،پٹرول پمپ مالکان نے ایکا کرتے ہوئے سیل بند کر دی، میر حاجی کے مقام پر ایک سیاسی رہنما کے پٹرول پمپ سے پٹرول کی فراہمی جاری رہی جبکہ ایجنسی مالکان اڑھا ئی تا تین سوروپے فی لٹر وصول کرتے رہے پٹرول کے ریٹ نہ بڑھنے پر نصف شب تمام پمپ کھل گئے اور تیل فراہمی شروع کر دی جو سارادن پٹرول نہ ہونے کے بہانے بنا کر عوام کو ٹرخاتے رہے۔