قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار)قلعہ دیدار سنگھ منشیات کا سراب گوٹھ بن گیا۔سرعام منشیات،شراب فروشوں نے اْت مچا دی،نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر،سرکل پولیس محواستراحت،عوامی وسماجی حلقوں کا اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے پر زور۔تفصیلات کے مطابق سرکل تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کا دھندہ سرعام عروج پر ہے۔موت کے بیوپاری مختلف اقسام کا سرعام نشہ بیج کر نوجوانوں کی زندگیاں کھوکھلی کررہے ہیں۔علاقے میں اعلی پولیس حکام ایک خفیہ سروے کریں تو ان پر تمام حقیقت عیاں ہوجائے گی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سرکل پولیس قلعہ دیدار سنگھ کے اہلکاران سرکوبی کرنے کی بجائے پراسرار خاموش تماشائی کا کردار بنے ہوئے ہیں اور نشہ بیچنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔علاقے کے عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور نئے تعینات سی پی او گوجرانوالہ رائے اعجاز احمدپرزوردیا ہے کہ قلعہ دیدار سنگھ میں منشیات فروشوں کے خلاف ایک خفیہ ٹیم تشکیل دے کر منشیات فروشوں اور ان کی سرپرستی میں ملوث پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف قانونی اور محکمہ انہ کارووائی کرے اور صورتحال کی بہتری کیلئے فوری احکامات جاری کیے جائیں۔