گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو محمد ایوب نے کہا ہے کہ32کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے ریجن بھر میں 2525شہری و دیہاتی علاقوں میں خطرناک پوائنٹس سے بجلی کی تاروں کو محفوظ جگہ منتقل کرنے کا کام میں 20جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجن بھر کے خطرناک مقامات سے بجلی کی تاروں اور کھمبوں کو درست کرنے کے حوالے سے فیلڈ افسران کے ساتھ ہونے والے اہم اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔ اجلاس میںجنرل مینجر آپریشن مظہر نوید، چیف (ایچ ایس ای)آفیسر نوید انجم چیمہ، ڈائریکٹر ، ایچ ایس ای)چوہدری محمد اکبرعلی و تمام آپریشن مینجرز دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ریجن بھر میں تمام خطرناک مقامات سے بجلی کی بے ہنگم تاروں اور کھمبوں کو درست کرنے کیلئے کام شروع کر دیا گیا اور اس حوالے سے تمام فیلڈ افسران کو 20جون تک تما م منتقلی اور مرمت کے کاموں کی تکمیل کے متعلق رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
20 جون تک بجلی کی تاروں کو محفوظ جگہ پرمنتقل کر لیا جائے گا: محمد ایوب
Jun 09, 2022