تحریک انصاف میدان خالی نہیں چھوڑے گی: طالب حسن نکئی

پتوکی (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف ڈسٹرکٹ قصور ضلعی صدر سردار محمد طالب حسن نکئی ،جنرل سیکرٹری مسز مزمل مسعود بھٹی نے گفتگو کرتے کہا کہ تحریک انصاف پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ کریگی اور تحریک انصاف میدان خالی نہیں چھوڑے گی عوام کی طاقت سے مہنگائی مارچ کرنیوالی امپورٹڈ حکومت کے حامی امیدواروں کو شکست دیں گئے عوام مہنگائی مارچ کرنیوالوںکی صورت کو نہیں بھولیں گے اور آئندہ عام انتخابات میں انہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے تحریک انصاف کے مقابلے میں 13 جماعتیں بھی انتخابی اتحاد بنا لیں ا ن کی ضمانتیں ضبط ہونا نوشتہ دیوار ہے ہمارے دور حکومت میں مہنگائی کیخلاف مارچ کرنیوالی امپورٹڈ حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا آئے روز بڑھتی ہوئی پٹرول مصنوعات کی قیمتوں نے غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا۔

ای پیپر دی نیشن