معاشرہ کو سنوارنے میںاستاد کا اہم کردار ہے: وسیم عطاری

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) استاد کا احترام کرنے والی قومیں دین ودنیا میںسرخرو ہوتی ہیں معاشرہ کو سنوارنے میںاستاد کا اہم کردار ہے۔  ان خیالات کا اظہار مبلغ دعوت اسلامی محمد وسیم عطاری مدرسہ جامعہ سلطانہ منظورالاسلام کے مہتم اعلیٰ قاری مفتی علامہ غلام مصطفی سلطانی کی 43ویں سالگرہ کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کررہے تھے۔ سالگرہ کی محفل میں قاری مفتی علامہ غلام مصطفی سلطانی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس محفل میں قاری خلیل احمد نقشبندی ،قاری عامر سہیل ، چوہدری بدر نول ، صاحبزادہ مدثر حسین وٹو ،منصورالحق ، ارشاد کیلانی مہر علی رضا ،حاجی عارف علی ، حاجی شوکت علی ،حاجی ادریس کے علاوہ سیاسی سماجی اور مذہی شخصیات نے شرکت کی مدرسہ کے طلبا ء نے اپنے استاد کو تحائف پیش کئے۔ آخر میںقاری مفتی علامہ غلام مصطفی سلطانی نے کہا کہ دینی علوم سیکھنے والے طلباء میرا اثاثہ ہیں۔ ان کے پیار اور محبت کو کبھی بھول نہیں سکتا۔ ان کی زندگی کو سنوانے کے لیے اپنی تمام تر توانیاں خرچ کروں گا ۔

ای پیپر دی نیشن