مہنگائی، بیروزگاری ،لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی : ذکراللہ مجاہد

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ حکمران اپنی ناقص کارکردگی چھپانے کیلئے سابقہ حکومت پر الزامات لگا کر عوام پر مہنگائی بم گرا رہے ہیں، جو قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔چہرے اور پارٹیوں کی تبدیلی عوام کے مسائل کا حل نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی خوشحالی اور ترقی کی ضامن ہے۔ جماعت اسلامی حقیقی نظام کی تبدیلی کی جدوجہد میں عوام کا ساتھ چاہتی ہے ، تمام پارٹیوں اور لیڈروں نے عوام کے مسائل اور دکھوں میں اضافہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی ترکی کی عوام کی طرح پاکستانی قوم کو بھی اسلامی انقلاب کی دعوت دے رہی ہے۔ قوم ہمارا ساتھ دے تو ملک میں قران و سنت کے بابرکت نظام سے عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے 11 جون کو مال روڈ پر ہونے والی عوامی مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف نجی سیکڑ اور دفاتر میں عوام کو مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن