گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل سینئر نائب صدرایم پی اے حاجی عبدالرؤف مغل نے سابق کونسلر یوسی لوہیاں والہ شبیر بھنڈر کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ (ن) اور عوام کا رشتہ خلوص اور سچائی پر مبنی ہے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ملک کے وسیع تر مفاد میں حکومت قبول کی اور دور عمرانی کی سنگین نااہلی اور بد انتظامی کے نتائج کی پرواہ کیے بغیر ملک کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کی ڈگر پر لانے کیلئے اپنی خدمات پیش کی ہیں، اگلے چند ماہ میں عوام کو تکلیف کے بجائے ریلیف کا احساس ہوگا ۔اس موقع پر سٹی نائب صدر معظم رؤف مغل ، سابق چیئرمین شاہد ظفر بھنڈر و دیگر بھی موجود تھے۔