بھارت میں رسول اکرم ؐ کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے:علی وکیل خاں

کامونکی(نمائندہ خصوصی)سماجی سیاسی رہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری علی وکیل خاں نے اپنے بیان میں بھارت میں شعائر اسلامی اور پیغمبر اکرم پر دئیے گئے ریمارکس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں رسول اکرم ؐ کی بے حرمتی  ناقابل برداشت ہے، اسلامی ممالک کے اقدامات مستحسن ہیں مزید موثر بنا کر بھارتی مسلمانوں کو ظلم و ستم سے بچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سمیت پورے بھارت میں پہلے ہی مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر اقلیتوں کو مختلف انداز سے مظالم کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب سیاسی مباحثے میں توہین آمیز بیانیے سے پوری دنیا بالخصوص مسلم دنیا کے جذبات کو شدید مجروح کیا گیا۔پوری دنیا کے مسلمان اس بے حرمتی اور توہین کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں اور بھارت کی انتہا پسندی کے خلاف عملی اقدامات کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...