مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج چور مچائے شور کے مترادف ہے :عمران اشرف

Jun 09, 2022

خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) سابق چیئرمین یونین کونسل چھنیہ چوہدری عمران اشرف چدھڑ نے کہا ہے کہ مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج چور مچائے شور کے مترادف ہے موجودہ مہنگائی کی لہر پی ٹی آئی کی سابق حکومت کی پیدا کردہ ہے جس کی عوام دشمن پالیسیوں نے ان حالات کو جنم دیا، موجودہ اتحادی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا فیصلہ شوق سے نہیں کیا بلکہ مجبوری میں کرنا پڑا جسکی بنیادی وجہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت کے کئے گئے بین الاقوامی معاہدے اور انٹرنیشنل آئل مارکیٹ کی صورتحال ہے۔

مزیدخبریں