لاہور (نوائے وقت رپورٹ) حسین الٰہی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہمیشہ یہی کہا میرے لئے ملک سب سے پہلے ہے۔ یہ ذہن میں رکھتے ہوئے ق لیگ کے ساتھ سیاسی سفر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاسی مستقبل کا فیصلہ مونس الٰہی کے ساتھ کروں گا۔ ایسی جماعت میں نہیں رہ سکتا جو شہباز شریف کی امپورٹڈ حکومت کو سپورٹ کرے۔