اسلام آباد (رانا فرحان اسلم/خبرنگار) وزارت صحت کے زیر انتظام اداروں میں اقربا پروری اور سیاسی مداخلت عروج پر وزیر صحت کی ایماء پر پاکستان فارمیسی کونسل میں بلوچستان کے رکن کو خلاف ضابطہ سیکرٹری تعینات کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر غلام رزاق جوکہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں پاکستان فارمیسی کونسل کے سیکرٹری کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔ 7جون کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت نے تاحکم ثانی تین ماہ کے لیے سیکرٹری ڈاکٹر غلام رزاق کو اضافی چارج دے دیا ہے۔ سیکرٹری وزارت صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ڈاکٹر غلام رزاق کو سیکرٹری کے چارج کی منظوری دی گئی ہے۔ ڈاکٹر غلام رزاق مستونگ یونیورسٹی میں بیسویں گریڈ کے افسر ہیں اور اسلام آباد میں کونسل کا سیکرٹری اٹھارہویں گریڈ کا ہوتا ہے۔
عروج پر