کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 946 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کشمور کندھ کوٹ میں 96، قمبر شہداد کوٹ میں 70 اور جیک آباد میں 135 امیدوار بلامقابلہ منتخب قرار پائے ہیں، اسی طرح شکارپور میں 94، لاڑکانہ میں 11، میرپور خاص میں 65 اور عمرکوٹ اضلاع میں 69 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ ضلع تھرپارکر میں 18، سکھر میں 34، گھوٹکی میں 48، خیرپور میں 67 اور شہید بے نظیر آباد ضلع میں بھی 105امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں، نوشہروفیروز میں 48 اور سانگھڑ میں 87 امیدوار بلامقابلہ منتخب قرار پائے ہیں۔بلامقابلہ کامیاب ہونے والوں میں چئیرمین، وائس چئیرمین کی نشست پر 135 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں 752 نشستوں پر مقابلہ ہوگا جب کہ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 794 نشست پر 107 بلامقابلہ منتخب جبکہ 687 پر مقابلہ ہوگا۔جنرل ممبر وارڈ کی 3548 نشست پر 622 بلامقابلہ منتخب جبکہ 2926 پر مقابلہ ہوگا، جنرل ممبر ٹائون کمیٹی کی 694 نشست پر 68 بلامقابلہ منتخب جبکہ 626 پر مقابلہ ہوگا، سندھ کے 14 اضلاع میں 26 جون کو پولنگ ہوگی جس میں مجموعی طور پر 6277 نشستوں پر انتخاب ہونا ہے۔
بلامقابلہ منتخب