اسلام آ باد (آئی این پی ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ سمندروں کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے نئے اور جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ بدھ کو عالمی یومِ بحر کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ رواں سال عالمی یوم بحر کا موضوع حیات نو سمندروں کے لئے مشترکہ کاوش ہے جس کا مقصد لوگوں میں سمندر اور اس میں پائے جانے والے ذخائر سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ آج کے دن، ہم سمندروں کو پہنچنے والے نقصان سے بچاو کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر ہماری روزمرہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ سمندری وسال کے محفوظ اور دیرپا استعمال سے متعلق آگہی کے فروغ کیلئے سرگرم ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق عالمی یوم بحر کے موقع پر پاک بحریہ میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔
سربراہ پاک بحریہ