روم: گستاخانہ خاکے چھاپنے والے اخبار کے دفتر پر حملہ کا شبہ‘ کئی پاکستانی گرفتار 

Jun 09, 2022

روم (نوائے وقت رپورٹ) متنازعہ خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو کے دفتر پر حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں اٹلی میں چند پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اٹلی اور دیگر ممالک سے چند پاکستانی افراد کو فرانسیسی جریدے پر حملے کے مرکزی ملزم سے تعلق  کے شبے اور حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ حکام نے گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد نہیں بتائی۔ فرانس میں 2020ء میں پاکستانی شہریت رکھنے والے 18 سالہ ظہیر حسن محمود نے چھریوں کی مدد سے دو افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ انہوں نے اپنے اقدامات کو میگزین کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کا نتیجہ قرار دیا تھا۔
گرفتار

مزیدخبریں