کراچی (نیوزرپورٹر) پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود نے وسط مدتی انتخابات کی پرائمری جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ ڈاکٹر آصف محمود نے امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹس کی نشست پر کیلیفورنیا کی پرائمری جیتی ہے، انہوں نے ری پبلکن حریف اور موجودہ رکن کانگریس یونگ کم سے 11 فیصد زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ڈاکٹر آصف کانگریس کے ڈسٹرکٹ 40 سے واحد ڈیموکریٹ امیدوار تھے اور ان کی حمایت کرنے والوں میں ڈیموکریٹ پارٹی کے صف اول کے رہنما شامل تھے۔
تاریخ رقم
پاکستانی امریکن آصف محمود نے مڈٹرم انتخابات کی پرائمری جیت کر تاریخ رقم کر دی
Jun 09, 2022