اسلام آباد(رانا فرحان اسلم/خبرنگار) وزارت صحت کے زیر انتظام اداروں میں اقربا پروری اور سیاسی مداخلت عروج پر وزیر صحت کی ایما ء ر پاکستان فارمیسی کونسل میں بلوچستان کے رکن کو خلاف ضابطہ سیکرٹری تعینات کردیا گیاتفصیلات کے مطابق ڈاکٹر غلام رزاق جوکہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہیں اسلام اباد میں پاکستان فارمیسی کونسل کے سیکرٹری کا اضافی چارج دیدیا گیاہے 7جون کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت نے تاحکم ثانی تین ماہ کے لیے سیکرٹری ڈاکٹر غلام رزاق کو اضافی چارج دے دیا ہے سیکرٹری وزارت صحت کیجانب سیجاری نوٹیفیکیشن میں ڈاکٹر غلام رزاق کو سیکرٹری کے چارج کی منظوری دی گئی ہیوزارت صحت ذرائع کے مطابق یہ تقرری اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات اور فارمیسی ایکٹ 1967 کی بھی خلاف ورزی ہے سیکرٹری فارمیسی کونسل پاکستان کی تقرری وفاقی کابینہ کی منظوری سے عمل میں آتی ہے وزارت یہ کام نہیں کر سکتی ڈاکٹر رزاق بلوچستان کے محکمہ صحت میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں اور وفاقی وزارت انہیں اضافی چارج نہیں دے سکتی ڈاکٹر رزاق پاکستان فارمیسی کونسل کے رکن ہیں اور ان کی بطور سیکرٹری تقرری اصول کی خلاف ورزی ہے ڈاکٹر غلام رزاق مستونگ یونیورسٹی میں بیسویں گریڈ کے افسر ہیں اور اسلام آباد میں کونسل کا سیکرٹری اٹھارہویں گریڈ کا ہوتا ہے دوسری جانب وزارت صحت ذرائع کے مطابق سیکرٹری اسلام آباد میں کونسل کے روزمرہ کے امور کو دیکھتے ہیں ڈاکٹر رزاق کیلئے مستونگ سے اسلام ابادکے معمولات دیکھنا ناقابل فہم سی بات ہے اس سے کونسل کے روزمرہ کے معاملات متاثر ہوسکتے ہیں۔