آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری 25جون تک ہو جائے گی 

Jun 09, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری 25جون تک ہو جائے گی ،پارلیمانی ذارئع نے بتایا ہے کہ اس سال  ایوان بطور جماعت پی ٹی آئی موجود نہیں ،عمران خان ور ان کی جماعت  کی عدم موجودگی کی وجہ سے بجٹ کی منظوری محض کاغذی کاrروائی ہو گی۔زرائع نے بتایا کہ بارہ جون کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کو بجٹ پر اظہار خیال کرنے کیلئے8 دن دیئے جائیں گے،20جون کے بعد وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بجٹ پر ر بحث کو سمیٹیں گے ، جس کے بعد فنانس بل ، وزارتوں کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کی شق وار منطوری لی جائے گی اسی دوران حزب اختلاف کی کٹوتی کی تحاریک پر ووٹنگ کے زریعے فیصلہ کروایا جائے گا فنانس بل کی منظوری کا عمل25جون تک مکمل ہو جائے گا ۔تاہم پی ٹی آئی کی واپسی سے صورت حال پلٹ سکتی ہے ۔

مزیدخبریں