آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ، بابر اعظم کی تر قی ، چوتھی پوزیشن پر آگئے


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پلیئرز رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔ نئی ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لابوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ انگلینڈ کے جو روٹ چوتھے سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دو درجے تنزلی کیساتھ پانچویں نمبر پر چلے گئے۔بائولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون دوسری پوزیشن پر ہیں۔نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں  اور بھارت کے جسپریت بمرا ایک درجے تنزلی کیساتھ چوتھے نمبر پر چلے گئے۔پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 2 درجے ترقی پا کر ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹم ساؤتھی اور نیل ویگنر ایک، ایک درجہ کمی کے بعد آٹھویں اور نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن