محمد رضوان کی ملتان میں ٹریننگ  سیشن کے بعد گرائونڈ کی صفائی 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)معروف پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے ملتان میں ٹیم کا ٹریننگ سیشن ختم ہونے کے بعد گرائونڈ کی صفائی بھی کی۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول پہلے ون ڈے میچ سے قبل شدید گرم موسم کے درمیان پاکستانی سکواڈ نے گزشتہ روز اپنا دوسرا ٹریننگ سیشن مکمل کیا۔قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن مکمل ہونے کے بعد گرائونڈ کی صفائی کرکے محمد رضوان نے ایک بار پھر ٹیم مین ہونے کا ثبوت دے دیا۔اسی دوران، کرکٹر سٹینڈ کی گرلز کے پیچھے اپنے مداحوں سے ملنے بھی گئے اور ان کیساتھ سیلفیاں بھی لیں۔محمد رضوان نے ملتان کے لوگوں کی محبت کا جواب دیتے ہوئے شہریوں کو سلام کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...