لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز موومنٹ اور استقلال پارٹی کے چیئرمین سید منظور علی گیلانی اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس اور مسلم لیگ جونیجو کے چیئرمین اقبال ڈار نے قبل از وقت الیکشن کے انعقاد کو مسترد کرتے ہوئے خود کش حملہ کرنے کی دھمکیاں دینے والے سابق وفاقی وزرا کیخلاف فوری قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پاکستان میں گرتی ہوئی معیشت، بیروزگاری، مہنگائی اور استحصالی نظام میں عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے تو دوسری طرف سیاسی بحران بھی تشویشناک صورتحال اختیار کر چکا ہے.پاکستان کے جفا کش محنتی عوام کو انکے بنیادی حقوق سے ہمیشہ محروم رکھا گیا جبکہ 1973 کا آئین انکے حقوق کا تحفظ کرتا ہے اسی طرح مقامی حکومتوں کے قیام اور اختیارات نہ دیکر وفاقیت کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ پی پی ایم اور این ڈی اے میں شامل سیاسی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس منعقدہ لاہور اور کراچی میں فیصلہ کیا گیا۔
سیاسی بحران تشویشناک صورتحال اختیار کرچکا، منظور گیلانی، اقبال ڈار
Jun 09, 2022