غیرقانونی حراست،منتھلی:ایس ایچ او جنوبی چھاونی انسپکٹر معطل 


لاہور(نامہ نگار ) ایس ایچ او جنوبی چھاونی انسپکٹر یاسر عباس کو معطل کرکے پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کو خفیہ طور پر ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی یاسر عباس کے بارے اطلاع ملی کہ اس نے چند افراد کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہے جبکہ وہ گیسٹ ہاوسز سے بھی منتھلی وصول کر رہا ہے اور جنوبی چھاؤنی میں چائنہ گیمز بھی چل رہی ہیں۔ جن سے ماہانہ رقم وصول کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایس پی کینٹ اور ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی میں تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...