مہنگائی سے نمٹنے کے لیے کچھ چینی اشیا پرمحصول ختم کرنے پر غور کررہے ہیں :امریکی وزیرتجارت

Jun 09, 2022

سنگاپور(شِنہوا)ایک میڈیا رپوٹ کے مطابق امریکی وزیر تجارت جینا ریمونڈو  نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے چینی اشیا پر ٹرمپ دور میں عائد کردہ کچھ ٹیرف ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔چینی زبان کے اخبارلیان ہی ڑاوباو کی رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن نے ریمونڈو  اور انتظامیہ کے دیگر اہلکاروں سے کہا ہے کہ وہ چینی درآمدات پر ٹرمپ انتظامیہ کے کچھ محصولات کو اٹھانے کے ممکنہ منصوبوں کا جائزہ لیں۔  ریمونڈو نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے سٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملکی سٹیل کی صنعت کو تحفظ فراہم کیا جا سکے، تاہم انہوں نے مزید کہا کہ گھریلو سامان اور سائیکلوں جیسی مصنوعات پر ٹیرف ختم آسانی سے سمجھ میں آسکتا ہے۔ایسے وقت میں جب امریکی عوام اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں، بائیڈن اس سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ مہنگائی کا خاتمہ ان کی اولین اقتصادی ترجیح ہے۔
امریکی وزیرتجارت

مزیدخبریں